کارو باری افراد کو جدید کاروباری لین دین کیلئے انٹرنیٹ سے استفادہ کرنا چاہئے، محمد سرور

جمعہ 14 دسمبر 2018 22:10

سیالکوٹ۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) چیئرمین گلوز مینو فیکچرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن محمد سرور نے کہا ہے کہ کارو باری حضرات کو جدید کاروباری لین دین کے لئے انٹرنیٹ اور سرچ انجن بشمول ایمازون سے استفادہ حاصل کرنا چاہئے تاکہ بین القوامی منڈیوں تک رسائی حاصل ہو سکے ۔ان سے قبل ، سنیئر وائس چیئرمین رانا نصیر احمد، حاجی آفتاب برلاس، حاجی محمد یونس نے بھی خطاب کیا ۔

انہوں مزید کہا اس ورکشاپ کے انعقاد سے ایکسپورٹرز کی جدید طرز پر رہنمائی ہو گی اور سیالکوٹ کی ایکسپورٹ دگنی ہو جائے گی۔ جس سے پاکستان کی معشیت مضبوط ہو گی۔ ورکشاپ میں، سمیڈا کوآرڈینیٹر ندیم اختر جنجوعہ پاکستان گلوز مینو فیکچرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے بتایا ایمازون فل فلامنٹ والی ٹریننگ ورکشاپ بڑی اہمیت کی حامل ہے ، امریکہ جیسی وسیع اور منافع بخش کارو باری مارکیٹ پر قبضہ کرنے کیلئے سیالکوٹ کے ایکسپورٹرز کو ایمازون کی خدمات حاصل کرنی چاہیے،امریکہ کے شہری روزانہ استعمال ہونے والے سبزی و دال سے لیکر فرنیچر تک ایمازون ویب سائٹ سے خریدنا پسند کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے سینکڑوں ایکسپورٹر ایمازون کی خدمات حاصل کررہے ہیں مگراب اس تعداد کو ہزاروں میںاضافہ کرنے کا وقت آ گیا ہے ۔ ندیم اختر جنجوعہ نے شرکاء کو ایمازون کی ممبرشپ کی مختلف اقسام کے بارے میں بتایا مزید ایمازون کی خوبیوں اور خامیوں کا تفصیلا ذکر بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :