سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لئے پولنگ ہفتہ 22 دسمبر کو ہو گی، 13 نشستوں پر 44 امیدوار مدمقابل ہوں گے

جمعہ 14 دسمبر 2018 22:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لئے پولنگ ہفتہ 22 دسمبر کو ہو گی، 13 نشستوں پر 44 امیدوار مدمقابل ہوں گے جبکہ 2100 سے زائد وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ مکمل ہونے پر محمد ارشد ایس پٹھان کی چیئرمین شپ میں قائم الیکشن کمیٹی نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے، صدر ،جنرل سیکریٹری سمیت بار ایسوسی ایشن کی 13نشستوں کیلئے 44امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے امیدواروں کی طرف سے داخل کروائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج 15دسمبر کو ہوگی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ امیدواروں کی حتمی فہرست کے مطابق صدر کیلئے تین امیدواروں عشرت علی لوہار ،جگدیش ملانی اورنثار احمد درانی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں نائب صدر کیلئے تین امیدواروں عبدالستار سرکی ،فرہاد علی ابڑو اورحمیدا للہ ڈاہری نے ،جنر ل سیکریٹری کے لئے بھی تین امیدواروں امداد علی انڑ ،عشرت علی لوہار اورممتاز عالم لغاری نے ،جوائنٹ سیکریٹری کیلئے چار امیدواروں بلاول بجیر ،فیصل مغل ،فیض محمد چانڈیو اورسید شہزاد علی شاہ نے لائبریری سیکریٹری کیلئے چھ امید واروں بلاول بجیر ،عمران علی بورانو،ممتاز احمد لاشاری ،ناصرہ شیخ ،شاہدہ پروین اور ذوالفقار علی کورائی نے خزانچی کیلئے دوامیدواروں بشیر احمد عالمانی اور محسن رضا گوپانگ نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جبکہ ممبر منیجنگ کمیٹی سات نشستوں کیلئی13امیدواروں اعجاز احمد چانڈیو ،اطہر انور سومرو،ایاز حسین چانڈیو ،اظہر حسن ارباب ،بلاول علی گھنیو ،حسین بخش چاچڑ ،کامران سیال ،منظور احمد پنہور ،محمد حسن چانڈیو ،محمد سلیمان سروری ،مشتاق علی تگڑ ،نوشین پہوڑ اور شاہان احمد میمن نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں امیدواروں کی جانب سے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج 15دسمبر کوہوگی۔