ْاسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کراچی جانے والے مسافر کے سامان سے 1130گرام منشیات برآمد

جمعہ 14 دسمبر 2018 22:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کراچی جانے والے مسافر کے سامان سے 1130گرام منشیات برآمد کر لی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 373 سے اصل زادہ ولد رحمت زادہ سکنہ تحصیل کبل ضلع سوات کا رہائشی اسلام آباد ایئرپورٹ سے کراچی جا رہا تھا کہ ایئرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) کے حکام نے چیکنگ کے دوران اس کے سامان سے 1130 گرام منشیات برآمد کر لی جس میں 700 گرام آئس ہیروئن شیمپو کی بوتلوں جبکہ 430گرام ہیروئن شاپنگ بیگ میں چھپا رکھی تھی۔ ایئرپورٹ سیکورٹی فورس نے مسافر کو تحقیقات کیلئے اے ایس ایف سیل میں منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :