Live Updates

جلد تحریک انصاف کا ایک رکن اسمبلی گرفتار ہونے والا ہے

نیب حکمران جماعت کو بھی نہیں چھوڑے گی، جلد ایک بڑی گرفتاری ہونے والی ہے: نبیل گبول

muhammad ali محمد علی جمعہ 14 دسمبر 2018 22:50

جلد تحریک انصاف کا ایک رکن اسمبلی گرفتار ہونے والا ہے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 دسمبر2018ء) نبیل گبول کا کہنا ہے کہ جلد تحریک انصاف کا ایک رکن اسمبلی گرفتار ہونے والا ہے، نیب حکمران جماعت کو بھی نہیں چھوڑے گی، جلد ایک بڑی گرفتاری ہونے والی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے ملک کی 2 بڑی سیاسی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں کے گرد گھیرا تنگ سے تنگ کیا جا رہا ہے۔

مسلسل ایک دہائی تک اقتدار رہنے والی دونوں جماعتوں کے متعدد رہنماوں کیخلاف کرپشن کے الزامات ہیں، اسی باعث نیب کی جانب سے ان جماعتوں کے رہنماوں کیخلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔ خاص کر جولائی کے عام انتخابات کے بعد ملک میں آنے والی تحریک انصاف کی حکومت کے بعد سے نیب کی کاروائیوں میں مزید اضافہ اور تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

(جاری ہے)

اسی باعث پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن مسلسل الزام عائد کر رہے ہیں کہ انہیں تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کا موقف ہے کہ حکمراں جماعت تحریک انصاف نیب کے ذریعے دونوں اپوزیشن جماعتوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ تاہم اس حوالے سے اب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کا ایک رکن اسمبلی گرفتار ہونے والا ہے، نیب حکمران جماعت کو بھی نہیں چھوڑے گی، جلد ایک بڑی گرفتاری ہونے والی ہے۔ تحریک انصاف کا ایک رکن قومی اسمبلی جلد گرفتار ہونے والا ہے۔ نیب حکمران جماعت کو بھی نہیں چھوڑے گی اور جلد ہی ایک بڑی گرفتاری ہونے والی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات