چاکلیٹ سے زبردست فن پارے بنانے والی حیرت انگیز فنکارہ

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 14 دسمبر 2018 23:44

چاکلیٹ سے زبردست فن پارے بنانے والی حیرت انگیز فنکارہ

جاپان سے تعلق رکھنے والی  ایک فوڈ آرٹسٹ نے انسٹاگرام پر   اپنی قابلیت کا لوہا منوا لیا ہے۔یہ فنکارہ گرم پگھلی ہوئی چاکلیٹ کی مدد سے  پلیٹوں  کو  مزیدار فن پاروں میں بدل سکتی ہیں۔ بہت سے والدین اپنے بچوں کو کہتے ہیں کہ کھانے سے مت کھیلیں لیکن جاپانی فنکارہ نوریکو اپنے کھانے  یعنی چاکلیٹ سے کھیلتے ہوئے ان سے زبردست فن پارے  بنا لیتی ہیں۔

صرف اپنی انگلیوں اور باورچی خانے میں استعمال ہونے والی کچھ چیزوں سے نوریکو چاکلیٹ گرم کر کے جاپان کی مشہور شخصیات ،کوئی بھی کارٹون کردار، تجریدی نمونہ اور شادی کے لیے پیغامات  بنا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)


نوریکو یہ  فن پارے  چونکہ گرم چاکلیٹ  سے بناتی ہیں اس لیے  وہ ایک ہی پلیٹ میں ایک کے بعد دوسرا فن پارہ بناتی رہتی ہیں۔ ان کے کام  کو دیکھیں تو یوں لگتا ہے جیسے انہوں نے  چاکلیٹ سے ٹیکسٹ لکھا ہے لیکن وہ فوراً ہی اسے کسی تصویر میں بدل دیتی ہے کچھ دیر بعد وہ تصویر میں تبدیلیاں کرتے ہوئے کوئی دوسری تصویر بنا دیتی ہیں۔


نوریکو اپنے بنائے ہوئے تمام فن  پاروں کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل اور انسٹاگرام پروفائل پر شیئر کرتی ہیں۔

چاکلیٹ سے زبردست فن پارے بنانے والی حیرت انگیز فنکارہ

متعلقہ عنوان :