Live Updates

موجودہ حکومت نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کی نجی نیوز چینل سے بات چیت

ہفتہ 15 دسمبر 2018 02:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے اور ایسے عناصر جن کیخلاف کرپشن کرنے کے الزامات ہیں انہیں ملکی قانون کے مطابق سزا دی جانی چاہئے۔ انہوں نے یہ بات نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ کہ کسی بھی حکومت کیلئے کرپشن مسئلہ ہوتی ہے اور قومی احتساب بیورو کے قانون میں ترمیم کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ایم این اے نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کی حکومت کو ملک سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے ہی ووٹ دیئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ متعلقہ حلقوں کو سسٹم کو دھارے میں لانا چاہئے اس کے علاوہ تحقیقات اور مقدمہ کے سلسلہ میں اداروں کی استعداد سازی کا کام شروع کرنا چاہئے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتیں نیب کو اپنے ذاتی مفاد میں استعمال کرتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی فعال پالیسیوں کی بدولت اب قومی احتساب بیورو یعنی نیب آزادانہ طور پر کام کر رہا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات