Live Updates

ممتاز عالم دین طارق جمیل وزیراعظم عمران خان کے مداح نکلے

مجھے اللہ تعالیٰ کی ذات سے امید نہیں بلکہ یقین ہے کہ عمران خان بہت دیندار اور مخلص آدمی ہیں۔ ممتاز عالم دین طارق جمیل نے پاکستان کے 22 کروڑ عوام سے وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دینے کی اپیل کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 15 دسمبر 2018 11:07

ممتاز عالم دین طارق جمیل وزیراعظم عمران خان کے مداح نکلے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15دسمبر 2018ء) ممتاز عالم دین طارق جمیل وزیراعظم عمران خان کے مداح نکلے ۔تفصیلات کے مطابق ممتاز عالم دین طارق جمیل کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں طارق جمیل کا کہنا ہے کہ جب سے پاکستان وجود میں آیا ہے اللہ تعالیٰ نے بہت سے لوگوں کو حکومت دی اور انہی لوگوں میں سے عمران خان ہیں۔اور پچھلی پاکستانی کی تاریخ میں کوئی ایک بھی حکمران ایسا نہیں گزرا جس نے یہ خواہش ظاہر کی ہو کہ ہم پاکستان کو مدینہ والی فلاحی ریاست بنائیں گے۔

موجودہ وزیراعظم پہلے شخص ہیں جنھوں نے پہلی تقریر میں اس نظریے کو پیش کیا اس لیے میرے پاکستانی کی 20کروڑ عوام سے درخواست ہے کہ وہ عمران خان کی مدد کریں اور ان کی مدینے کی ریاست جو بھی پیش کرے گا ہم اس کے غلام ہوں گے۔

(جاری ہے)

طارق جمیل کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ہمیشہ اپنے ارادوں میں مضبوط رہے اور اب اللہ ان کی زندگی میں برکت دے۔پہلے انہوں نے اتنا بڑا اسپتال بنایا۔

ان کی جیب میں چار آنے بھی نہیں تھے لیکن ارادہ کیا تو اربوں روپے کا اسپتال بنا لیا۔22سال پہلے سیاست میں آئے تو تنہا تھے اور اللہ نے انہیں ان کی محنت کا پھل دیا اور انہیں وزیراعظم بنایا۔اور اب انہوں نے خود بھی ایک خوبصورت خواب دیکھا ہے اور ہمیں بھی دکھا رہے ہیں اور مجھے اللہ تعالیٰ کی ذات سے امید نہیں بلکہ یقین ہے کہ عمران خان بہت دیندار اور مخلص ہیں اور ہمیں ان کی مدد کرنی ہے۔

اور ہمیں ان کا ساتھ اس طرح دینا ہے کہ ہمیں جھوٹ نہیں بولنا،ملاوٹ نہیں کرنی،ظلم نہیں کرنا اور رشوت نہیں لینی اور نہ ہی ہم کسی کے ساتھ زیادتی کریں گے،یہ ہمارا ساتھ ہے اور یہ فلاحی ریاست بنانے کے کام آئے گا۔ہمیں اس کو سیاسی رنگ نہیں دینا بلکہ اس کو دینی فریضہ سمجھنا ہے۔مولانا طارق جمعیل کا مزید کہنا تھا کہ ایک اور بات جو مجھے وزیراعظم عمران خان کی منفرد نظر آئی ہے کہ اتنے وزیراعظم آئے ان کے ساتھ بڑی خواتین اول آئیں۔یہ پہلی خاتون اول ہیں جو مکمل پردے میں ہیں اور پورے پاکستان کی خواتین کے لیے خاتون اول کی زندگی ایک پیغام ہے،انیوں نے کہا کہ عمران خان ان دو چیزوں میں اپنی مثال آپ ہیں اور ہم سب عمران خان کے لیے دعا گو ہیں اور اللہ تعالیٰ انہیں ہر شر سے بچائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات