ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 11:23

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ چین کی کمزور اقتصادی ڈیٹا رپورٹ کے باعث اس کی طلب کم ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کے لیے سودے 0.3 ین کم ہوکر 168.6 ین (1.48 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔ٹی ایس آر 20 ربڑ کے جون کے لیے سودے 1.4 فیصد کم ہوکر 147.6 ین فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کے لیے سودے 11295 یوان (1637 ڈالر) فی ٹن پر مستحکم رہے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کے لیے سودے 1.2 امریکی سینٹ کم ہوکر 123.8 سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔

متعلقہ عنوان :