اسرائیل نے غرب اردن میں 2000 نئے گھروں کی تعمیر کی منظوری دیدی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 11:31

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں یہودی آباد کاروں کو بسانے کے لیے 2000 نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی اخبار ہارٹز کے مطابقاسرائیل کے مشیر قانون افیحائی مینڈلبلیٹ نے خاتون وزیرقانون ایلیٹ شاکید کے ساتھ غرب اردن میں یہودی آباد کاروں کے لیے دو ہزار نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری غرب اردن میں اسرائیلی آباد کاری کو غیرقانونی اور ظالمانہ قرار دے چکی ہے۔خیال رہے کہ غرب اردن اور بیت المقدس میں اسرائیل کی طرف سے تعمیر کی گئی 425 بڑی یہودی کالونیاں قائم ہیں جن میں کم سے کم 7 لاکھ یہودی آبا کاروں کو بسایا گیا ہے۔ یہ آباد کار غرب اردن کی کل آبادی کا 46 فی صد ہیں۔