راس الخیمہ میں عدالتی فیصلوں کے خلاف آن لائن اپیل درج کروائی جا سکے گی

اس اقدام کا مقصد سائلین کو انصاف کی فراہمی میں مزید آسانی پیدا کرنا ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 15 دسمبر 2018 11:40

راس الخیمہ میں عدالتی فیصلوں کے خلاف آن لائن اپیل درج کروائی جا سکے ..
راس الخیمہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر2018ء ) راس الخیمہ میں مختلف عدالتی معاملات میں ملوث افراد کے لیے بڑی سہولت دے دی گئی ہے۔ اب رہائشی ذیلی عدالتوں کی جانب سے سُنائے گئے فیصلوں کے خلاف آن لائن اپیل کر سکتے ہیں۔ کیونکہ اپیل کورٹ کی جانب سے نئی الیکٹرانک سروس کا اجراء کرد یا گیا ہے۔ یہ سروس راس الخیمہ کورٹس اور راس الخیمہ ای گورنمنٹ اتھارٹی کے درمیان ایک معاہدے کے تحت شروع کی گئی ہے۔

اس حوالے سے راس الخیمہ کورٹس کے چیئرمین احمد الخاطری نے بتایا کہ اس سروس کی بدولت وکلاء حضرات کو اپنے موکلان کی جانب سے فیصلوں کے خلاف اپیل درج کروانے میں بہت سہولت مِل جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد انصاف کی فراہمی کے عمل کو تیز تر بنانا اور اسے جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

راس الخیمہ ای گورنمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد السّیاح نے بتایا کہ آن لائن اپیلز ک باعث وُکلاء کا قیمتی وقت بچے گا اور اُن کی جسمانی بھاگ دوڑ میں کمی آئے گی۔

ایک وکیل سلام پپینیشری نے کہا کہ یہ اقدام بہت خوش آئند ہے ۔ اُمید ہے کہ یہ آن لائن نظام راس الخیمہ کی دیگر عدالتوں میں بھی جلد رائج کر دیا جائے گا۔ اس نظام کی بدولت عدالتوں کے نظامِ انصاف میں مزید بہتری او رتیزی آئے گی۔ اس کے علاوہ وکلاء کے قیمتی وقت کا ضیاع بھی نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :