کامیڈی سے بھرپور نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈ فلم ’پلے موبل‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

75ملین ڈالر لاگت سے بننے والی فلم اگلے سال اگست میں سنیماء گھروں کی زینت بنے گی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 12:15

کامیڈی سے بھرپور نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈ فلم ’پلے موبل‘ کا ٹریلر ریلیز ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) ہالی ووڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈ فلم ’پلے موبل‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر لینو ڈیسلوو کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی مارلا نامی ایسے دلچسپ اینیمیٹیڈ کردار کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے لاپتہ بھائی چارلی کی تلاش میں لمبے سفر پر نکل پڑتا ہے اور اس دوران ایس کئی مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے تاہم وہ ہمت نہیں ہارتا اور اپنی کوشش جاری رکھتاہے۔

ایڈنچر کامیڈی فلم کے دلچسپ ننھے کرداروں کے ڈائیلاگ نامور ہالی وڈ اداکارڈینیئل ریڈ کلف ،جم جیفیگن ،انایا جوائے ،گیبرئل بیٹ مین اورایڈم لیمبرٹ سمیت کئی فنکاروں کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔75ملین ڈالر لاگت سے بننے والی اس دلچسپ تھری ڈی اینیمیٹیڈ فلم آئندہ سال 16اگست کوسنیماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :