دُبئی: منچلے خوش ہو جائیں، سنی لیون اگلے ہفتے امارات آنے والی ہے

بے باک اداکارہ کاسمیٹک مصنوعات کی لانچ کے سلسلے میں آئیں گی

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 15 دسمبر 2018 12:19

دُبئی: منچلے خوش ہو جائیں، سنی لیون اگلے ہفتے امارات آنے والی ہے
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر2018ء ) سنی لیون موجودہ دور کے لاکھوں جوانوں کی ہی دھڑکن نہیں، بلکہ اُس کی بالی وڈ فلموں میں گرما گرم پرفارمنسز بُوڑھے جسموں میں بھی کئی خوابیدہ ولولے اور اُمنگیں بیدار کر دیتی ہیں۔ دُنیا بھر میں اس خوبرو حسینہ کے کروڑوں چاہنے والے ہیں اور اس کی ایک جھلک دیکھنے کے انتظار میں رہتے ہیں۔ اگر آپ امارات اور خصوصاً دُبئی اور ابو ظہبی میں مقیم ہیں اور سنی لیون کے پرستار ہیں تو آپ کی دیرینہ خواہش پُوری ہونے کا وقت قریب آن پہنچا ہے۔

دِلوں کو گرمانے والی یہ عالمی شہرت یافتہ حسینہ اگلے ہفتے دُبئی اور ابو ظہبی آ رہی ہے۔ اُن کے اس دورے کا مقصد کاCBBC (Concept Big Brands Carnival) کے نام سے شروع ہونے والی میگا سیل کی لانچنگ تقریب میں شرکت ہے۔

(جاری ہے)

19 دسمبر 2018ء کو صبح 9:45 پر سنی لیون دُبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے ہال نمبر 7 اور 8 میں جلوہ گر ہوں گی۔ جہاں وہ CBBC ایونٹ میں ایک اہم کمپنی کی کاسمیٹک رینج لانچ کریں گی۔

اس تقریب میں کوئی بھی شرکت کر سکتا ہے۔ اگلے روز یعنی 20 دسمبر 2018ء کو سنی لیون ابو ظہبی کے ال راہا مال کا دورہ کریں گی، یہاں بھی وہ ایک کاسمیٹک رینج کی لانچنگ تقریب میں شرکت کر کے پروگرام کی رونق بڑھائیں گی۔ اپنے امارات کے آئندہ دورے کے حوالے سے سنی لیون کا کہنا تھا ’’دُبئی میرا دُنیا بھر کے پسندیدہ ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ اس سے قبل بھی فیشن لیگ سیریز 2018ء کے دوران میں دُبئی آئی تھی۔ دُبئی میں جاری CBBC ایونٹ کے دوران ہیوگو باس، لاکوستے، ایمپوریو ارمانی، نائیکی، وِنٹیج، مائیکل کورز، ورسیک، کالوِن کلین اور اس طرح کے کئی نامور برانڈرز کی مصنوعات پیش کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :