اسماعیل ھنیہ اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ آئندہ ہفتے مصر اور روس کا دورہ کرینگے

ہفتہ 15 دسمبر 2018 12:36

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد آئندہ ہفتے مصر اور روس کا سرکارہ دورہ کرے گا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق حماس کے ذمہ دار ذرائع نے کہا ہے کہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کی مرکزی قیادت کا ایک قاہرہ اور اس کے بعد سرکاری دورے پر ماسکو جائیگا۔قاہرہ اور ماسکو کا دورہ کرنیوالی جماعت کی قیادت اسماعیل ھنیہ کرینگے اور ان کیساتھ جماعت کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری، تعلقات عامہ کے انچارج ماہر صلاح، غزہ میں حماس کے لیڈر یحییٰ السنوار اور سیاسی شعبے کے سینئر رکن موسیٰ ابو مرزوق شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :