امریکہ نے کرد جنگجوئوں کو نہ نکالا تو ترک فوج منبج میں داخل ہو جائیگی، طیب ایردوآن

ہفتہ 15 دسمبر 2018 12:36

امریکہ نے کرد جنگجوئوں کو نہ نکالا تو ترک فوج منبج میں داخل ہو جائیگی، ..
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے شام کے علاقے منبج میں کرد پروٹیکشن یونٹس کے جنگجوئوں کو وہاں سے باہر نہ نکالا تو ترک فوج کو منبج میں داخل ہونے کا حکم دیا جائیگا۔استنبول میں تقریب سے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ وہ خطے بالخصوص دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر امن کی بحالی کیلئے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ترک فوج کا ہدف شام میں ’پیپلز پروٹکشن یونٹس‘ ہوگی، یہ تنظیم کرد جنگجوئوں پر مشتمل ہے اور ترکی انہیں دہشت گرد قرار دے چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے آپریشن کا ہدف امریکی فوج نہیں بلکہ ہم مشرقی فرات میں کرد دہشت گردوں سے علاقے کو خالی کرانا چاہتے ہیں۔دوسری جانب امریکہ نے ترکی کو خبر دار کیا ہے کہ وہ شمالی شام میں کردوں کے خلاف کسی بھی قسم کے فوجی آپریشن سے سختی سے گریز کرے۔ پینٹا گون نے کہا ہے کہ شمالی شام میں ترک فوج کی مداخلت ناقابل قبول ہوگی۔

متعلقہ عنوان :