امریکا میں سویابین اور گندم کے نرخوں میں کمی،مکئی میں اضافہ

ہفتہ 15 دسمبر 2018 12:49

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) امریکا میں سویابین کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ عالمی سپلائی میں فراوانی اور چین کی جانب سے نسبتاً کم خریداری ہے۔گندم کے نرخوں میں بھی کمی جبکہ مکئی میں اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے کے قریب سویابین کے جنوری کے لیے سودے 4 سینٹ کم ہوکر 9.03 ڈالر فی بشل رہے۔گندم کے مارچ کے لیے سودے 4.25 سینٹ کمی کے ساتھ 5.32 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے۔مکئی کے مارچ کے لیے سودے 1.50 سینٹ بڑھ کر 3.86 ڈالر فی بشل کے قریب رہے۔

متعلقہ عنوان :