پاکستانی نژاد لارڈ قربان حسین نے مسئلہ کشمیر کا حل بتا دیا

مسئلہ کمشیر سنگین ہے اگر برطانیہ ثالث بنے تو مسئلہ کشمیر کا حل ممکن ہے۔ پاکستانی نژاد لارڈ قربان حسین

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 15 دسمبر 2018 12:40

پاکستانی نژاد لارڈ قربان حسین نے مسئلہ کشمیر کا حل بتا دیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 دسمبر2018ء) پاکستان نژاد لارڈ قربان حسین کا کہنا ہے کہ اگر برطانیہ ثالث بنے تو مسئلہ کشمیر حل ہو سکتا ہے اور مسئلہ کشمیر سنگین ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اپنے ایک بیان میں لارڈ قربان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ ارب انسانوں کا مستقبل مسئلہ کشمیر کے باعث داؤ پر لگا ہوا ہے۔برطانیہ دونوں ممالک کو قریب لانے کے لیے کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ دولت مشترکہ مملاک کے انسانوں کو زندگیاں بدل سکتا ہے۔کشمیر کا مسئلہ حل ہونا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کا معاملہ سنگین ہے۔برطانیہ اگر اپنا کردار ادا کرے تو مسئلہ کا حل ممکن ہے۔واضح رہے برطانوی ہاؤس آف لارڈر کے رکن لارڈ نذیر احمد نے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے زیر انتظام کانفرنس کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

(جاری ہے)

ایک اور بیان میں رکن برطانوی پارلیمنٹ لارڈ قربان حسین نے کہا ہے کہ کشمیر تحریک آزادی کا نام ہے۔ کشمیر کے بارے میں انٹرنیشنل پارلیمنٹری سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1931ء کو کشمیر کی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں آٹھ لاکھ فوجنہتے کشمیریوں پر ڈھائے گئے مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ‘بھارتی فوج کنٹرول لائنپر بلااشتعال فائرنگ کر کے سولین لوگوں کو شہید کررہاہے ‘اقوام عالم اور اقوام متحدہ فوری طور پر نوٹس لیں ۔

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کا پیدائشی حق ہے اور دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں زیادہ دیر غلام نہیں رکھ سکتی اور وہ وقت دور نہیں جب انہیں آزادی جیسی نعمت ملے گی ۔کشمیریوں کی لازوال قربانیاں تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں ۔بھارت کی عصبفوج کو کشمیرسے ایک نہ ایک دن نکلنا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت دیا جائے ورنہ دنیا کا امن کسی وقت بھی تباہ ہوسکتا