جنوبی ایتھوپیا میں متحارب گروپوں کے درمیان لڑائی ،21 افراد ہلاک، 61 زخمی ہو گئے

ہفتہ 15 دسمبر 2018 12:51

عدیس ابابا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) جنوبی ایتھوپیا میں متحارب گروپوں کے درمیان لڑائی میں کم ازکم 21 افراد ہلاک اور 61 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ایتھوپیا کے سرکاری ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق کینیا کی سرحد کے ساتھ واقع جنوبی قصبے مویالے میں دو متحارب گروپوں اورومو اور صومالی کے درمیان لسانی بنیادوں پر لڑائی میں کم ازکم 21 افراد قتل ہو چکے ہیں جبکہ علاقے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے اور وہاں سے لوگوں کی بڑی تعداد ہجرت کررہی ہے۔ گزشتہ سال اس خطے سے ایک لاکھ افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر دوسری جگہ منتقل ہوئے۔

متعلقہ عنوان :