نائیجیریا نے یونیسف پر پابندی ختم کر دی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 12:51

نائیجیریا نے یونیسف پر پابندی ختم کر دی
ابوجا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) نائیجیریا نے اقوام متحدہ کے ادارہ اطفال یونیسف کے شورش زدہ شمال مشرقی خطے میں امدادی کاموں پر عائد پابندی ختم کر دی۔

(جاری ہے)

نائیجیریا نے یونیسف پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ وہاں امدادی کارروائیاں کی آڑ میں کالعدم بوکو حرام کی حمایت میں افرادکو جاسوسی کی تربیت دے رہا ہے۔ نائیجیرین فوج کے ترجمان کے مطابق انھوں نے یونیسف کے شورش زدہ شمال مشرقی خطے میں امدادی کاموں پر عائد پابندی،معاملے میں خطے کے عمائدین کی مداخلت پر ختم کی ہے۔

متعلقہ عنوان :