سرگودھا، نہری پانی چوری کرنیوالے 48افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے

ہفتہ 15 دسمبر 2018 13:21

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) نہری پانی چوری کرنے والے 48 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ اًنہار کے اہلکاروں نے دوران چیکنگ پانی چوری کرنے والوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈائون کیا تو 48زمیندار اپنی زمینوں کو سرکاری پانی سے نہروں کو کٹ لگا کر پانی چوری کر رہے تھے کہ اِنہیں پکڑ لیا گیا اور اِنکے خلاف متعلقہ تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کر وا دیئے ۔

(جاری ہے)

گرفتار شدگان میں سکندر حیات‘ سلطان حیات‘ جہانگیر ‘ شہباز‘ ممتاز ‘ سلطان علی ‘ سکندر‘ ملک نواز‘سلیم ‘ شاہد ‘ سکندر حیات‘ محمد بخش‘ اللہ بخش‘ برکت ‘ طارق گوندل ‘ اللہ بخش‘ علی شاہ‘ سلطان‘ سکندر سردار‘ سکندر نواز‘ منصب‘محمود‘ طارق‘ ساجد‘ سکندر‘ ریاض‘ عنصر‘ طاہر‘ احمد‘ مجید‘ ظفر اقبال‘ رضا ‘ غلام عباس ‘ممتاز‘ سلیم‘ شہزاد‘ قمر حیات وغیرہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :