یوتھ کی پارٹی کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،راجہ فاروق حیدر

جنرل الیکشن ہوں یا ضمنی یوتھ ،نوجوانوں نے ہر موقع پر پارٹی کی کامیابی میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے ،نوجوانوں سے ہی ملک کا مستقبل وابستہ ہے اسی لئے سٹوڈنٹ یونینز بحال کیں، وزیراعظم آزاد کشمیر کی صدر (ن) لیگ یوتھ ونگ آزاد کشمیر سے گفتگو

ہفتہ 15 دسمبر 2018 13:26

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ یوتھ کی پارٹی کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،ریاست کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کی غالب اکثریت سیاسی طور پرمسلم لیگ (ن) سے وابستہ ہے ،جنرل الیکشن ہوں یا ضمنی یوتھ کے نوجوانوں نے ہر موقع پر پارٹی کی کامیابی میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے نوجوانوں سے ہی ملک کا مستقبل وابستہ ہے یہی وجہ ہے کہ ہم نے سٹوڈنٹ یونین بحال کر دی ہے تاکہ نوجوانوں کی گراس روٹ لیو ل سیاسی تربیت ممکن ہو سکے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ آزاد کشمیر محمد حنیف ملک کی یوتھ وفد کے ہمراہ ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر مال سردار فاروق سکندرخان ،سابق وزیر سردار نعیم احمد خان ،سابق امیدوار اسمبلی ملک محمد یوسف ،ڈی جی ذوالفقار ملک ،ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل راجہ ایوب ،ایڈمنسٹر یٹربلدیہ سردار زاہد،چیئرمین کے ڈی اے راجہ عقیل بھی موجود تھے ۔

وزیراعظم نے یوتھ کو پارٹی کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے یوتھ کی پارٹی کے لیے خدمات کو انتہائی اہم قرار دے دیا وزیراعظم نے کہا کہ یوتھ کی پارٹی کے لیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ریاست کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کی غالب اکثریت سیاسی طور پرمسلم لیگ ن سے وابستہ ہے جنرل الیکشن ہوں یا ضمنی یوتھ کے نوجوانوں نے ہر موقع پر پارٹی کی کامیابی میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے نوجوانوں سے ہی ملک کا مستقبل وابستہ ہے یہی وجہ ہے کہ ہم نے سٹوڈنٹ یونین بحال کر دی ہے تاکہ نوجوانوں کی گراس روٹ لیو ل سیاسی تربیت ممکن ہو سکے انھوں نے کہا کہ قومی سطح کے صف اول کے راہنماء جن میں قاضی حسین احمد مرحوم، جاوید ہاشمی ، خواجہ سعد رفیق ،احسن اقبال ،سراج الحق شامل ہیںجو زمانہ طالبعلمی میں سٹوڈنٹس پالٹکس سے وابستہ رہے نے ملک کی سیاست میں اہم مقام حاصل کیا نوجوانوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہاکہ وہ حسب وعدہ فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کروانا چاہتے تھے تاہم بعض سیاسی و انتظامی وجوہات کی بناء پر فوری عمل درآمد نہ ہو سکا اس موقع پرصدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد کشمیر محمد حنیف ملک نے کہاکہ نوجوان پارٹی کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور کسی ایسی سرگرمی کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے پارٹی کا نقصان ہو یوتھ کے نوجوان حلقہ ایل اے 19پونچھ3میں بھرپور انتخابی مہم چلا رہے ہیں اس حلقہ سے یوتھ کے ٹکٹ کے امیدوار نے اپنے کاغذات نامزدگی وزیراعظم کی ہدایاتت پر عمل کرتے ہوئے واپس لے لیے جس نے یہ ثابت کیا کہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ایک ڈسپلن اور تحریک کا نام ہے جو پارٹی مستقل کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو گا وزیراعظم نے یوتھ کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے نوجوانوں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ راولاکوٹ کے ضمنی الیکشن میں بھرپور انتخابی مہم کے ذریعہ پارٹی امیدوار کو کامیاب کروایں گے۔