Live Updates

معروف الیکٹرانک کمپنی ''ہائیر'' نے وزیراعظم کے شیلٹر ہوم پراجیکٹ کے لیے عطیے کا اعلان کردیا

کمپنی کی جانب سے گھریلو استعمال کی اشیا شیلٹر ہومز کو عطیہ کی جائیں گی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 15 دسمبر 2018 13:09

معروف الیکٹرانک کمپنی ''ہائیر'' نے وزیراعظم کے شیلٹر ہوم پراجیکٹ کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 دسمبر 2018ء) : معروف الیکٹرانک کمپنی ''ہائیر'' نے وزیراعظم عمران خان کے شیلٹر ہوم پراجیکٹ کے لیے گھریلو استعمال کی اشیا عطیہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہائیر کمپنی کی جانب سے بیش قیمتی گھریلو سامان شیلٹر ہوم کو عطیہ کیا جائے گا۔ ہائیر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید آفریدی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کے شیلٹر ہوم پراجیکٹ کے لیے اپنی مدد کا اعلان کیا اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے شیلٹر ہوم پراجیکٹ کے لیے گھریلو سامان عطیہ کرنا بلا شُبہ ہائیر کے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سب کو دعوت دیتا ہوں کہ آگے بڑھ کر وزیراعظم عمران خان کے اس کام میں حصہ ڈالیں تاکہ ہم پاکستان کو ایک بہترین ملک بنا سکیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کھُلے آسمان تلے سونے والے غریب افراد کی سہولت کے لیے شیلٹر ہوم بنانے کا اعلان کیا تھا جس پر عملی اقدامات بھی کیے گئے۔ شیلٹر ہومز میں پناہ لینے والے غریب شہریوں کو نہ صرف سونے کے لیے بستر فراہم کیے جاتے ہیں بلکہ کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ ماہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں شیلٹر ہوم کی بنیاد رکھی تھی۔ جس کے بعد گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں بھی شیلٹر ہوم کا افتتاح کیا۔ جہاں وزیراعظم عمران خان نے شیلٹر ہوم میں بے گھر افراد کے لیے مہیا کی جانے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔شیلٹر ہوم میں دومنازل ہیں ۔متعدد کمرے بنائے گئے ہیں ، وسیع سرکاری رقبے پر شیلٹر ہوم بنایا گیا ہے۔ پشاور میں قائم کر دہ شیلٹر ہوم میں 432 افراد پناہ لے سکیں گے جہاں انہیں کھانا بھی فراہم کیا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات