سڈنی انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 6 جنوری 2019ء سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 13:34

سڈنی انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 6 جنوری 2019ء سے آسٹریلیا میں شروع ..
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) سڈنی انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آئندہ برس 6 جنوری کو آسٹریلیا کے مشہور شہر سڈنی میں شروع ہوگا۔ ایونٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور ٹینس سٹار ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سڈنی انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ٹینس کی تاریخ کا 126 واں ایڈیشن ہے۔ ایونٹ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز ایونٹ میں روس کے ڈینئل میڈویڈو ٹائٹل کا دفاع کرینگے جبکہ ویمنز سنگلز ایونٹ میں جرمنی کی انجلیق کربر اپنے اعزاز کا دفاع کرینگی۔ ٹورنامنٹ 7 دن جاری رہنے کے بعد 12 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :