پشاور یونیورسٹی نے ایم بی اے کے داخلوں کا اعلان کردیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 13:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) پشاور یونیورسٹی نے انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سٹڈیز میں ڈھائی سالہ ایم بی اے اورڈیڑھ سالہ ایم بی اے پروگرامات کے داخلہ شیڈول کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ایڈمشن کے مطابق 2اینڈ ہاف ائیر کے لیے داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 31جنوری مقرر کی گئی ہے‘ ٹیسٹ 5جنوری ، انٹرویز8 اور 9جنوری کو ہوںگے جبکہ کلاسز کاآغاز 14جنوری سے ہوگا۔ ون اینڈ ہاف ائیر کیلئے فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 10جنوری جبکہ ٹیسٹ 12جنوری کو ہوگا، انٹرویوز 16اور 17جنوری کوہوںگے جبکہ کلاسز کا آغاز 4 فروری کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :