تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کیلئے کو شاں ہیں، ڈاکٹر عابد علی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 13:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) بنوں یونیورسٹی نے ہزارہ یونیورسٹی میں منعقدہ ایچ ای سی انٹر یونیورسٹی بیڈمنٹن چیمپیئن شپ زون اے جیت لی۔ چیمپیئن شپ میںسوات،مالاکنڈ ،ہری پوراور ابیٹ آباد یونیورسٹی کے ٹیموں نے شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انجینئر پیر سید عابد علی شاہ نے ڈائریکٹر سپورٹس رومان درانی اور بیڈمنٹن ٹیم کو جیت پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ طلبہ کو کھیلوں کی تمام تر سہولیات فراہم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے ،بنوں یونیورسٹی میں فٹ بال گرائونڈ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، باسکٹ بال کوٹ، ٹینس کوٹ اور والی بال کوٹ پر بہت جلد ہی کام کا آغاز کردیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ بنوں یونیورسٹی کھیلوں کے فروغ اور علاقے تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کیلئے عملی طور پر کردار ادا کررہی ہے کیونکہ کھلاڑی یونیورسٹی کا سرمایہ ہے۔

متعلقہ عنوان :