آئی جے ٹی سٹوڈنٹس فیسٹیول اختتام پذیر

ہفتہ 15 دسمبر 2018 13:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) اسلامی جمعیت طلبہ ،یونیورسٹی کیمپس پشاور کے زیر اہتمام تین روزہ سٹوڈنٹس فیسٹیول 2018 اختتام پذیر ہوگیا۔

(جاری ہے)

فیسٹیول کے تیسرے روزکا افتتاح اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلی محمد عامر اور اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وی سی پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد نے کیا،آخری روز بھی کیمپس کے تمام تعلیمی اداروں کے سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جے ٹی کے ناظم اعلی نے کہا کہ جمعیت روز اول ہی سے طلبہ کے مسائل کے حل اور انہیں دین اسلام سے روشناس کر نے کیلئے کوشاں ہے اور جب تک طلبہ کے مسائل حل نہیں ہوں گے جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کیلئے قومی بجٹ کاچار فیصد حصہ مختص کیا جائے ۔