Live Updates

پشاور شلٹر ہوم میں رات گزارنے والے مسافر وزیراعظم عمران خان کے شکر گزار

میں سوات سے آیا ہوں پہلے مجھے فٹ پاتھ پر سونا پڑتا تھا اور پولیس بھی تنگ کرتی تھی لیکن وزیراعظم عمران خان کا شکر گزار ہوں جن کی وجہ سے ہماری رات سکون سے گزری

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 15 دسمبر 2018 13:13

پشاور شلٹر ہوم میں رات گزارنے والے مسافر وزیراعظم عمران خان کے شکر ..
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 دسمبر 2018ء) : پشاور میں وزیراعظم عمران خان نے شلٹر ہوم کا افتتاح کیا۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے افتتاح کیے گئے پشاور کے 5مخلتف علاقوں میں سرکاری مہمان خانوں میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔شلٹر ہوم میں رات گزارنے والے ایک مسافر کا کہنا ہے کہ میں مالاکنڈ سے یہاں ڈاکٹر کے پاس آیا تھا لیکن مجھے ڈاکٹر سے علاج کے لیے وقت نہیں ملا۔

میں ادھر سے گزرا تو مجھے پتہ چلا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہم جیسوں کے لیے مہمان خانوں کا دروازہ کھول دیا ہے۔اور اللہ کا شکر ہے کہ میری رات یہاں بہت اچھی گزر گئی ہے۔اس سے پہلے میں فٹ پاتھ پر سوتا تو مجھے لوگ اور پولیس والے بھی تنگ کرتے تھے۔ایک اور مسافر کا کہنا تھا کہ میرا تعلق سوات سے ہے اور میں جب پہلے یہاں آتا تھا تو مجھے فٹ پاتھ پر سونا پڑتا تھا لیکن ہم عمران خان کے شکرگزار ہیں جن کی وجہ سے ہماری رات سکون کی گزری ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچے، جہاں وزیراعظم عمران خان نے لاہور کے بعد پشاور میں بھی ناداروں اور بے گھر بے سہارا افراد کیلئے شیلٹر ہوم کا افتتاح کردیا۔ شیلٹر ہوم کے افراد کولانے کیلئے خصوصی طور پرچار بسیں چلائی جائیں گی۔جو شہر سے تمام بے سہارا افراد کو اس شیلٹر ہوم تک پہنچائیں گی۔ شیلٹر ہوم میں لوگوں کو کھانا بھی دیا جائے اور بہترین رہائش کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔

شیلٹر ہوم میں دومنازل ہیں ۔متعدد کمرے بنائے گئے ہیں ، وسیع سرکاری رقبے پر شیلٹر ہوم بنایا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں گذشتہ روز صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔ اجلاس میں انہوں نے صوبے میں عوامی منصوبوں اور ترقیاتی پروگراموں اور 100روزہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خاننے لاہور میں پانچ شیلٹر ہومز کا افتتاح کر چکے ہیں۔ ان شیلٹر ہومز میں لوگوں کو رہائش کے ساتھ کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ لیکن خیبرپختونخواہ حکومت نے وزیراعظم عمران خان سے داد سمیٹنے کی خاطر شیلٹر ہوم کا افتتاح تو کروادیا لیکن شیلٹر ہوم کے نام پر منشیات کے عادی افراد سے ان کا بحالی مرکز چھین لیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات