خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرروکنے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا گیا

رول 108 کے تحت کسی بھی زیر تفتیش مجرم کو نیشنل اسمبلی اجلاس میں پیش نہیں کیا جا سکتا ہے‘متن

ہفتہ 15 دسمبر 2018 13:45

خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرروکنے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر روکنے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا گیا ۔جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے الیکشن کمیشن چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو بھی خط لکھا ہے ۔

(جاری ہے)

جس میں کہا گیا ہے کہ رول 108 کے تحت کسی بھی زیر تفتیش مجرم کو نیشنل اسمبلی کے اجلاس میں پیش نہیں کیا جا سکتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کے پروڈکشن آڈر غیر قانونی طور پر جاری کیے ،آئین کے ارٹیکل 25 کیخلاف اقدمات کر کہ خواجہ سعد رفیق کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ، اس سے قبل بھی اسپیکر قومی اسمبلی کو درخواست دی لیکن کوئی ایکشن نہیں ہوا، اگر اسپیکر قومی اسمبلی ایکشن نہیں لیں گے تو اعلی عدلیہ سے رجوع کریں گے۔