اے این پی ممبر سازی کے حوالہ سے پارٹی کا اجلاس کل منعقد ہو گا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 14:05

اے این پی ممبر سازی کے حوالہ سے پارٹی کا اجلاس کل منعقد ہو گا
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے ممبر سازی کے حوالہ سے الیکشن کمیشن کے ضلعی چیئرمین سید شاہد رضا نے پارٹی کا اہم اجلاس کل اتوار کو طلب کر لیا، اجلاس میں پارٹی امور سمیت ممبر سازی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں، یونین کونسلوں کے عہدیداران و ممبران کو اجلاس میں بروقت شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پارٹی ذرائع نے بتایا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت نے پارٹی کے اہم رہنما سید شاہد رضا کو ضلع ایبٹ آباد میں پارٹی کو فعال بنانے کا ٹاسک دیتے ہوئے انہیں ضلعی الیکشن کمیشن کے چیئرمین کی ذمہ داریاں سونپی تھیں جس کے بعد سید شاہد رضا نے ایبٹ آباد میں یونین کونسل کی سطح پر الیکشن کمیشن تشکیل دیئے تھے جس کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اب ممبر سازی کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح (آج) اتوار کو 11 بجے گرین ہوٹل منڈیاں میں ہو گا۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن کے عہدیداران و ممبران کو بریفنگ دی جائے گی۔