کابل ،ْ شاہ محمود قریشی نے انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے مشترکہ مفاہمتی یادداشت ایم اویو پر دستخط کئے

خطے میں معاشی ترقی اور امن واستحکام کیلئے دہشتگردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے ،ْ شاہ محمود قریشی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 14:05

کابل ،ْ شاہ محمود قریشی نے انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے مشترکہ مفاہمتی ..
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کابل میں منعقدہ دوسرے پاک چین افغانستان سہ فریقی مذاکرات کے اختتام پر انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے مشترکہ مفاہمتی یادداشت ایم اویو پر دستخط کئے۔ ہفتہ کو اپنے دورے کے دور ان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کابل میں منعقدہ دوسرے پاک چین افغانستان سہ فریقی مذاکرات کے اختتام پر انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے مشترکہ مفاہمتی یادداشت ایم اویو پر دستخط کئے اس موقع پرافغان صدر اشرف غنی بھی موجود تھے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ خطے میں معاشی ترقی اور امن واستحکام کیلئے دہشتگردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان پچھلے چالیس سالوں سے دہشت گردی کا سامنا کر رہے ہیں اور عوام اور سیکورٹی فورسز کثیر تعداد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کی ہر سطح پر مذمت کرتا ہے اس حوالے سے پاکستان کا موقف انتہائی واضح ہے ۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اس سہ فریقی فورم کو ورک فورس کی استعداد کار بڑھانے اور تکنیکی معاونت کی فراہمی کے لئے بروئے کار لایا جا سکتا ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اس سہ فریقی فورم کے ذریعے معلومات کا تبادلہ انتہائی اہم ہو گا ہم ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔