گوجرانوالہ ،ْتھانہ کینٹ کے علاقے میں زچگی کے بعد غلط انجکشن سے دو خواتین جاں بحق

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا واقعہ کا نوٹس ،ْسیکرٹری صحت کو تحقیقات کا حکم ،ْ رپورٹ طلب کرلی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 14:21

گوجرانوالہ ،ْتھانہ کینٹ کے علاقے میں زچگی کے بعد غلط انجکشن سے دو خواتین ..
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) تھانہ کینٹ کے علاقے میں زچگی کے بعد غلط انجکشن سے دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ کینٹ میں لیڈی ڈاکٹر کی غفلت اور لاپرواہی دو خواتین کی جان لے گئی ز،ْ ڈلیوری کے بعد انجکشن لگنے سے دونوں جاں بحق ہوگئیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر صائمہ نے ڈلیوری کے بعد اقراء اور سدرہ کو انجکشن لگایا تو دونوں تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئیں۔

واقعہ کے بعد ڈاکٹر صائمہ اور کلینک کا عملہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت کو تحقیقات کا حکم دیدیا اور رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ نے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کردی۔