مودی کے غیرملکی دوروں اور ان کی حکومت کی تشہیر پر تقریباً 66 ارب روپے کے اخراجات آئے

ہفتہ 15 دسمبر 2018 14:26

مودی کے غیرملکی دوروں اور ان کی حکومت کی تشہیر پر تقریباً 66 ارب روپے ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے غیرملکی دوروں اور ساڑھے چار سال کے دوران ان کی حکومت کی تشہیر پر تقریباً 66 ارب روپے (920 ملین ڈالر) کے اخراجات آئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار کے مطابق وزیراعظم مودی اب تک 84 غیرملکی دورے کرچکے ہیں، جن پر اندازاً 28 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے جبکہ مودی حکومت کے منصوبوں کی تشہیر پر 64 کروڑ ڈالر خرچ کیے گئے۔بھارتی پارلیمنٹ میں سوال کا جواب دیتے ہوئے جونیئر وزیرخارجہ وی کے سنگھ نے بتایا کہ یہ رقم وزیراعظم کے ہردورے پر ایئرانڈیا ون کی مینٹی ننس اور محفوظ ہاٹ لائن کی تنصیب پر آنے والے اخراجات کے ساتھ ہے۔