Live Updates

فیصل واوڈا نے لندن میں پراپرٹی رکھنے کا الزام لگانے پر عابد شیر علی کو ذہنی مریض قرار دے دیا

لندن بھاگا ہوا اشتہاری ملکہ کے پیلس کے سامنے کھڑے ہو کر کہتا ہے کہ یہ فیصل واوڈا کی پراپرٹی ہے،جس طرح ہم شریف خاندان کے خلاف ثبوت لائے اس طرح ثبوت لاؤ گے تو بات بنے گی۔عابد شیر علی کو خیراتی فنڈز سے علاج کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔ پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 15 دسمبر 2018 13:50

فیصل واوڈا نے لندن میں پراپرٹی رکھنے کا الزام لگانے پر عابد شیر علی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 دسمبر 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈ اپر لندن میں پراپرٹی رکھنے کا الزام عائد کیا تھا جس پر فیصل واوڈا کا بھی رد عمل سامنے آ گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عابد شیر علی سستی شہرت کے لیے ایسے بیانات دے رہے ہیں۔میں عابد شیر علی کو کہتا ہوں کہ بزدل جس طرح میں تیرے رشتہ داروں کے خلاف ثبوت لایا تم بھی لاؤ۔

انہوں نے کہا ہم نہ ڈرے تھے نہ جھکے ہیں۔لندن بھاگا ہوا اشتہاری ملکہ کے پیلس کے سامنے کھڑے ہو کرکہتا ہےکہ یہ فیصل واوڈا کی پراپرٹی ہے۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم شریف خاندان کے خلاف ثبوت لائے اس طرح ہمارے خلاف بھی لائے جائیں تو بات کروں گا۔

(جاری ہے)

فیصل واوڈا نے عابد شیر کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں عابد شیر علی کو خیراتی فنڈز سے علاج کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں علاج کرنا جانتا ہوں اور کروں گا بھی جیسے شریف خاندان کاکیا تھا۔عابد شیر علی رات کو کسی بھی بلڈنگ کے باہر کھڑے ہو کر کہتا ہے کہ یہ فیصل واوڈا کی بلڈنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ عابد شیر علی رات کو نشے کی حالت میں کھڑے ہو کر کہتا ہے کہ یہ بلڈنگ فیصل واوڈ کی ہے لیکن یہ پاگل بے شک پوری دنیا پھرتا رہے۔خیال رہے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے وفاقی وزیر فیصل واوڈ ا پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ آج میں لندن کی اس جگہ پر موجود ہوں جو کہ مہنگی ترین جگہ ہے اور یہ کرپشن کے بے تاج بادشاہ عمران خان کی ایم ٹی مشین یعنی کے فیصل واوڈ کی ہے،میں نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ میں حقائق سے پردہ اٹھاؤں گا۔ فیصل واوڈا نے لندن کے مہنگے ترین علاقے میں جگہ خریدی اور یہ ساری پراپرٹی ان کی ہے۔عابد شیر علی نے مزید کہا کہ اس پراپرٹی کی قیمت کم از کم 4 ملین پاؤنڈ ہے جس کو چھپانے کے لیے فیصل واوڈا نے عمران خان سے این آر او لیا ہے۔ اور یہ ساری پراپرٹیکراچی میں چائنہ کٹنگ اور بھتے کے پیسوں سے بنائی گئی۔ اور منی لانڈرنگ کے ذریعے سے یہ پیسے لندن شفٹ کیے گئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات