کھجورکے کاشتکار دسمبرکے اختتام تک کھادڈالنے کا عمل مکمل کرلیں،ماہرین زراعت

ہفتہ 15 دسمبر 2018 14:41

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ماہرین زراعت نے کھجورکے کاشتکاروں کو اگلے 15روز کے دوران پودوں میں گوبرکی گلی سڑی کھادڈالنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ باغبان وکاشتکار دسمبرکے اختتام تک کھادڈالنے کا عمل مکمل کرلیں جبکہ انہوں نے اگلے ماہ جنوری کے دوران کھجورکے پودوں کو فاسفورس کھادکی پوری اور نائٹروجن کی آدھی مقدار ڈالنے کابھی مشورہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کاشتکاروں کو4سے 5کلوگرام ایس ایس پی یا2کلوگرام ٹی ایس پی اور ایک کلوگرام یوریاکھاد فی پودااستعمال کروانی چاہئیے ۔انہوں نے کہا کہ پھل نہ دینے والے کھجورکے پودوں کیلئے بھی ضروری ہے کہ انہیں آدھی کیمیائی کھاد31دسمبر تک گوبروالی کھاد کے ساتھ اوربقیہ کھادفروری کے آخری ہفتہ میں ڈالی جائے ۔انہوں نے کہا کہ کھاد تنے سے ایک فٹ اور دودرخت کی شاخوں کے پھیلائو کے برابرزمین میں ڈال کر اچھی طرح گوڈی کرنے سے اس کے بہترین نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔