محکمہ لائیو سٹاک کسانوں کو دہلیز تک مفت سروسز مہیا کرے ، ڈاکٹر غلام مصطفی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 14:41

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ڈائریکٹر لائیو سٹاک ساہیوال ڈاکٹر غلام مصطفی نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کسانوں کو دہلیز تک مفت سروسزپہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا، افسران مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے محنت سے کام کریں ،کسان اور ہمارا ساتھ خوشحالی کا ضامن ہے،۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ضلع ساہیوال ڈاکٹر ثمرین کوثر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر شفاقت علی، ڈپٹی ڈائریکٹر تحصیل چیچہ وطنی ڈاکٹر رفاقت علی ، ڈپٹی ڈائریکٹر تحصیل اوکاڑہ ڈاکٹر شکیل احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر تحصیل رینالہ ڈاکٹر آصف بھی موجود تھی-انہوں نے کہا کہ اس ٹریننگ کا مقصد مستقبل میں محکمانہ سرگرمیوں میں مزید بہتری لائی جا سکے اور فارمرز کی سروسز سے متعلقہ شکایات کا بروقت ازالہ کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک نے عملہ کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے اور 9211 ہیلپ لائن کا جامع نظام وضع کیا ہے تاکہ ہم اپنے کسانوں کو ہر ممکن ریلیف دے سکیں۔ڈویژنل فوکل پرسن ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر شکسیمہ صاحبہ نے ساہیوال ڈویژن کے تمام ضلعی اور تحصیل فوکل پرسنز کوبروقت ازالہ برائے شکایات پر ٹریننگ دی۔

متعلقہ عنوان :