عدالت کا لیگی رہنما افضل کھوکھر اور سیف الملوک کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

ایل ڈی اے کیس میں کھوکھر برادران کو اپنے اور اہل خانہ کے نام جائیداد کی تفصیلات جمع کروانے کا حکم، عدالت نے ایل ڈی اے اور پولیس کو کھوکھر برادران سے ناجائز قبضے فوری واگزار کروانے کا بھی حکم دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 15 دسمبر 2018 14:30

عدالت کا لیگی رہنما افضل کھوکھر اور سیف الملوک  کے نام ای سی ایل میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 دسمبر 2018ء) : سپیم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ایل ڈی اے سٹی سے متعلق از خودنوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت کے حکم پر مسلم لیگ ن کے رہنما افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے ۔ دوران سماعت ایم پی اے افضل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی کی جائیداد پر قبضہ نہیں کیا،چیف جسٹس نے کہا کہ اگر قبضہ نکل آیا تو پھر چھوڑوں گا نہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ سب جانتے ہیں میں جو کہتا ہوں وہ کرتا بھی ہوں۔ہمارے پاس آپ کے خلاف بیواؤں اور یتیموں کی بے شمار شکاتیں آئی ہیں۔کسی بھی بیوہ اور یتم کی جائیداد پر قبضہ کرنے والے کو چھوڑیں گے نہیں۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بہتر ہے جتنے بھی یتیموں،بیواؤں اور اوورسیز کی زمینوں پر قبضے کیے وہ خود ہی چھوڑ دو۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا ہے۔

جب کہ کھوکھر برادران کو اپنے اور اہل خانہ کے نام جائیداد کی تفصیلات جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔عدالت نے ایل ڈی اے اور پولیس کو کھوکھر برادران سے ناجائز قبضے فوری واگزار کروانے کا بھی حکم دیا ہے۔پولیس اور ایل ڈی اے کو کھوکھر برادران کے ناجائز قبضوں کے خلاف کھلی کچہری لگانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔جب کہ دوسری طرف ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سینئر مسلم لیگی رہنماء ایم این اے حلقہ 136 ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ دو سال پہلے 2016 میں رائیونڈ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن مکمل ہو چکا ہے جس کے دوران محکمہ مال اور محکمہ ہائی ویز نے پوری جانچ پڑتال کے بعد نشاندہی کرکے اپنی جگہ کو کلیئر کیا اورتجاوزات ختم کی جب کہ اسی دوران مزید تجاوزات کنندگان نے رضاکارانہ طور پر اپنی غیر قانونی تعمیرات گرا کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیا جس پر لیگی حکومت آج تک ان کی شکر گزار ہیں۔