بھارتی ارب پتی مکیشن امبانی کی شادی پر خزانوں کے منہ کھُل گئے لیکن پھر بھی سب سے مہنگی ترین شادی نہ بن سکی

ایک اندازے کے مطابق ایشا امبانی کی شادی پر 10 کروڑ ڈالر کے اخراجات آئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 15 دسمبر 2018 14:47

بھارتی ارب پتی مکیشن امبانی کی شادی پر خزانوں کے منہ کھُل گئے لیکن پھر ..
بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 دسمبر 2018ء) : بھارت کے ارب پتی مکیش امبانی نے اپنی بیٹی ایشا امبانی کی شادی بڑی دھوم دھام سے کی جس میں خزانوں کے منہ کھول دئے گئے لیکن اتنا پیسہ بہانے کے باوجود بھی ایشا امبانی کی شادی مہنگی ترین شادی نہ بن سکی۔ 27 سالہ ایشا امبانی اپنے بچپن کے دوست 33 سالہ آنند پیرامل کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

ایک اندازے کے مطابق ایشا امبانی کی شادی پر 10 کروڑ ڈالر کے اخراجات آئے۔اس شادی میں بالی ووڈ کے بڑے بڑے ستاروں کے ساتھ،امریکہ کی سابق خاتون اوّل اور صدارتی اُمیدوار ہیلری کلنٹن،سینیٹر جان کیری سمیت کئی بڑی شخصیات شریک ہوئیں۔شادی کی تقریبات میں ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کو پہنچانے کے لیے 100 چارٹرڈ طیاروں کی خدمات حاصل کی گئیں جبکہ کئی فائیو اسٹار ہوٹلز بھی بُک کروائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

اس شادی کو بھارت میں ہونے والی مہنگی ترین شادی قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم نصف صدی کے دوران یہ دنیا کی مہنگی ترین شادیوں کی فہرست میں دوسرے نمبرپر آ چکی ہے۔ فنانس آن لائن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ 37 سال قبل یعنی1981ء میں ہونے والی لیڈی ڈیانا اور شہزاد چارلس کی شادی تھی،جس پر اس وقت مجموعی طور پر 11 کروڑ ڈالر کے اخراجات آئے تھے۔

بھارت کے امیر ترین اور دنیا کے 19 ویں امیر ترین شخص 61 سالہ مکیش امبانی کی اکلوتی بیٹی 27 سالہ ایشا امبانی کی شادی گذشتہ ایک ہفتے سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے لیکن دنیا کی تیسری مہنگی ترین شادی بھارتی تاجر لکشمی متل کی بیٹی ونیشا کی ہے ،2004ء میں فرانس میں ہونے والی اس شادی میں 6 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کا خرچہ آیا تھا۔ چوتھی مہنگی ترین شادی برطانوی شہزادے ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی رہی جو 2011ء میں ہوئی تھی جس پر 4 کروڑ ڈالر سے کچھ کم کے اخراجات آئے تھے۔