مسلم کانفرنس نے ہمیشہ کشمیری تشخص کی جنگ لڑی ،کشمیر کی آزادی ،الحاق پاکستان کا علم سربلند کیا

کشمیری عوام رئیس الاحرار اور مجاہد اول کے نظریات اورافکار کو اپنا کر پائیدار ترقی اور خوشحالی اپنا سکتی ہے،شمیم علی ، سمعیہ ساجد ودیگر رہنمائوں کا خطاب

ہفتہ 15 دسمبر 2018 15:00

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) مسلم کانفرنس نے ہمیشہ کشمیری تشخص کی جنگ لڑی ہے کشمیر کی آزادی اور الحاق پاکستان کا علم سربلند کیا کشمیری عوام رئیس الاحرار اور مجاہد اول کے نظریات اورافکار کو اپنا کر پائیدار ترقی اور خوشحالی اپنا سکتی ہے‘مسلم کانفرنس نے ہمیشہ اپنے ورکروں کو عزت دی اور اعلیٰ مقام دیا ،رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس مسلمانوں کے عظیم لیڈر تھے جنہوں نے 1932میں برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کیلئے آل جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کا قیام عمل میں لایا ،مسلم کانفرنس کشمیریوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے جس نے تحریک آزادی اور تحریک تکمیل پاکستان کی جنگ لڑی ۔

ان خیالات کا اظہار آل جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنمائوں شمیم علی ملک ‘ سمعیہ ساجد راجہ ، نائلہ قلندرگردیزی ، بشریٰ تبسم ایڈووکیٹ ، صغریٰ مقصود ایڈووکیٹ ، صائمہ طارق ایڈووکیٹ ، نسرین راجہ ، رشیدہ کیانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کشمیری مسلمانوں کے باوقار اور محفوظ مستقبل کی علامتی جماعت ہے ۔

آل جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کے کارکنان متحد ومنظم ہیں ۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ مسلح افواج پاکستان نے ملکی ترقی کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔دہشتگردی کا محاز ہویا سیلاب کا طوفان، پاک فوج نے بڑھ چڑھ کر ملکی تحفظ کیلئے کردار ادا کیا۔ پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی کرکے اپنی محبت کا اظہار کررہے ہیں۔ مسلم کانفرنس کی خواتین رہنمائوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کی برسی ہر سال شایان شان طریقے سے مناتی ہے اور امسال بھی شایان شان طریقے سے منائی جائیگی ۔ برسی کی تقریب میں تمام خواتین شرکت کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :