بدین کے شہر گولارچی میں 2نجی سکولوںپر تعلیم دشمن عناصر کے حملے

نیو سٹی ہائی اسکول کو آگ لگا دی گئی جبکہ اقراء پبلک سکول میں نا معلوم مسلح افراد نے توڑ پھوڑ کی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 15:10

بدین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) بدین کے شہر گولارچی میں 2نجی سکولوںپر تعلیم دشمن عناصر کے حملے، نیو سٹی ہائی اسکول کو نا معلوم افراد نے آگ لگا دی جبکہ اقراء پبلک اسکول کے پرنسپل آفیس میں نا معلوم مسلح افراد کی جانب سے توڑ پھوڑ کی گئی ۔

(جاری ہے)

گولارچی کے نیو سٹی ہائی اسکول میں نا معلوم افراد کی جانب سے آتشزدگی کی گئی پرنسپل آفیس میں موجود تمام تر ریکارڈ جل کر جاکستر ہو گیا ،جبکہ دوسری جانب گولارچی کے ہی نجی اسکول اقراء پبلک اسکول کی پرنسپل آفیس میں نا معلوم مسلح افراد کی جانب سے توڑ پھوڑ کی گئی ہے واقعہ کے خلاف آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے احتجاج بھی کیا ہے جبکہ طلبہ اور طالبات مین سخت خوف و ہراس پایا جا رہے زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلح افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جبکہ ایس ایس پی بدین حسن سردار نیازی کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے ایس ایس پی بدین کا کہنا ہے کہ تعلیم دشمن عناصر کو کسی بھی صورت معاف نہیں جائے گا اور جلد سے جلد تعلیم دشمن عناصر قانون کی گرفت میں ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :