Live Updates

نئے پاکستان میں جمہوریت کو نہیں کرپٹ مافیا کو جیل جانے کا خطرہ ہے‘تمکین آفتاب

پنجاب میں دس سال شہباز شریف کی حکومت رہی ،پروڈکشن آڈر قانون بنانے کا خیال نہیں آیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 15:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) مسلم لیگ (ق) پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری تمکین آفتاب ملک نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں جمہوریت کو نہیں کرپٹ مافیا کو جیل جانے کا خطرہ ہے،پنجاب میں دس سال شہباز شریف کی حکومت رہی لیکن ان کو پروڈکشن آڈر قانون بنانے کا خیال نہیں آیا۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے جمہوری روایات کو فروغ دیتے ہوئے پروڈکشن آڈر کے معاملے پر کمیٹی بنائی ہے ۔

(جاری ہے)

کیونکہ آئندہ مزید لوگوں کے پروڈکشن آڈر جاری کی ضرورت پڑھ سکتی ہے۔ن لیگ کے اکثر اراکین اسمبلی نیب کے ریڈار پر ہیں کیونکہ دس سال یہ لوگ سیاہ و سفید کے مالک رہے ہیں اب قومی خزانے کو لوٹنے کا حساب دینا پڑھ رہا ہے تو جمہوریت کو خطرہ قرار دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاوزیر اعظم عمران خان کو عوام نے کرپشن کے خاتمے کے نام پر ووٹ دیے ہیں۔لہذا وزیر اعظم کرپشن مکائو مہم کو انجام تک پہنچائیں گے۔اگر اپوزیشن جماعتیں ملک سے کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہیں تو خود احتساب کیلئے پیش کریں تاکہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو سکیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات