Live Updates

نئے پاکستان کا وژن در اصل بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا وژن ہے،وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ پیغام

ہفتہ 15 دسمبر 2018 15:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کا وژن در اصل ہمارے عظیم رہنماء بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا وژن ہے۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر اسرار احمد کا ایک ویڈیو کلپ بھی اپ لوڈ کیا جس میں انہون نے قائداعظم کے آخری ایام کی کارکردگی اور قابل اعتماد کردار پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

نیا پاکستان ایک معروف و مقبول جملہ ہے جس کی اختراع وزیراعظم نے بطور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف خودکی تھی جس کا مقصد ملک کو قائداعظم محمد علی جناح اور تحریک پاکستان کے دیگر رہنمائوں کے بتائے اصولوں کے مطابق تبدیل کرنا ہے۔ قبل ازیں اپنے ایک اور ٹویٹ پیغام میں وزیراعظم نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم کا شکریہ ادا کیا جو ان کے انسٹا گرام اکائونٹ کو ہینڈل کر رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے انسٹاگرام اکائونٹ کے فالوورز کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات