گوجرانوالہ :زچگی کے بعد غلط انجکشن سے 2خواتین جاں بحق

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا‘سیکرٹری صحت کو تحقیقات کا حکم ‘رپورٹ طلب ڈاکٹر صائمہ نے ڈلیوری کے بعد اقراء اور سدرہ کو انجیکشن لگایا تو دونوں تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئیں

ہفتہ 15 دسمبر 2018 15:40

گوجرانوالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) گوجرانوالہ میں زچگی کے بعد غلط انجکشن سے 2خواتین جاں بحق ہوگئیں۔گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ کینٹ میں لیڈی ڈاکٹر کی غفلت اور لاپرواہی 2خواتین کی جان لے گئی اور ڈلیوری کے بعد انجکشن لگنے سے 2خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر صائمہ نے ڈلیوری کے بعد اقراء اور سدرہ کو انجیکشن لگایا تو دونوں تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئیں۔

واقعے کے بعد ڈاکٹر صائمہ اور کلینک کا عملہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت کو تحقیقات کا حکم دے دیا اور رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ نے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کردی۔