مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیاں

سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ ، پانچ نوجوان شہید کردیئے ، دو بھارتی فوجی زخمی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 15:40

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میںمزید پانچ کشمیری نوجوان شہید ہوگئے نامعلوم افراد کے حملے میں دو بھارتی فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع پلوامہ کے علاقہ خیر پورہ سیر نو میں بھارتی فوجیوں نے تلاشی اور سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے پانچ نوجوانوںکو شہید کردیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ اسی علاقے میںنامعلوم افراد کے حملے میں دو بھارتی فوجی بھی زخمی ہوگئے دریں اثناء پلوامہ میں نوجوانوں کی شہادت کے بعد بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے بھارتی فوجیوں کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پرمظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے بھارتی فوجیوں نے آنسو گیس ، گولیوں اور بیلٹ کا استعمال کیا مظاہرین نے بھی فوجیوں پر پتھرائو کیا پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا