لیبیا: دو مسلح گروپوں میں تصادم، فائرنگ کے تبادلے میں 8افراد ہلاک

مسلح گروپوں نے ایک دوسرے کی متعدد گاڑیاں بھی جلادیں ، لڑائی کی وجومعلوم نہیںہوسکی ، حکام

ہفتہ 15 دسمبر 2018 15:40

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) لیبیا میں دو مسلح متحارب گروپوں کے درمیان تصادم ، فائرنگ کے تبادلے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ، مسلح گروپوں نے ایک دوسرے کی متعدد گاڑیوں کو بھی جلا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ مغربی لیبیا ئی شہر سالاتا کے نزدیک دو مسلح متحارب گروپوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں فائرنگ او خود کار ہتھیاروں کا استعمال جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے جھڑپوں اور فائرنگ کے واقعات میں مسلح گروپوں نے ایک دوسرے کی متعدد گاڑیاںبھی جلا دیں ۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان لڑائی کی وجوہات بارے فوری علم نہیں ہوسکا

متعلقہ عنوان :