فیصل آباد:پرانی دشمنی پر نوجوان چلتے بازار قتل

ہفتہ 15 دسمبر 2018 15:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) چار سال پرانی رنجش پرنوجوان کو سر بازار میں چھریاں مار کر موت کے گھاٹ اتاردیا،پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ،مقتول کی والدہ شمشاد بی بی کی مدعیت میں قتل میں ملوث دو بھائیوں کیخلاف مقدمہ درج ،پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا بتایا گیا ہے کہ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ جلیل آباد گلی نمبر ون کے رہائشی انیس سالہ آصف مسیح ولدغلام کو اسی علاقہ کے دو بھائیوں شہباز اور عمران نے چار سال قبل اپنی بہن کے جھگڑے کا بدلہ لینے کیلئے گزشتہ روز بازار میں روک لیا ، ملزمان نے نوجوان کو چھریوں کے پے درپے وار شدید زخمی کردیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان دم توڑ گیا ، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعدمقدمہ درج کرکے ملزمان سے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :