بلوچستان کے رکن سینیٹ سردار اعظم موسی خیل ہسپتال میںعلاج کے دوران انتقال کر گئے، تدفین آج موسی خیل میں ہو گی

اعظم موسی خیل نے بلوچستان کی عوام کی آواز موئثر انداز میں اٹھائی،گراں قدر خدمات یاد رکھی جائے گی ،صادق سنجرانی قائم مقام صدر،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا ،قائد ایوان شبلی فراز، قائد حزب اختلاف راجہ ظفرالحق سمیت دیگر کا انتقال پر اظہار افسوس

ہفتہ 15 دسمبر 2018 15:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) بلوچستان کے رکن سینیٹ سردار اعظم موسی خیل کراچی کے ہسپتال میں انتقال کر گئے آج (اتوار) کو انکی موسی خیل میں تدفین کی جائے گی ،قائم مقام صدر صادق سنجرانی ،ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا ،قائد ایوان شبلی فرازاور قائد حزب اختلاف راجہ ظفرالحق نے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز بلوچستان کے علاقے موسی خیل سے تعلق رکھنے والے سینیٹر اعظم موسی خیل شدید علالت کے باعث کراچی کے جناح ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ آج (اتوار) کو موسی خیل میں ادا کی جائے گی جنہیں بعد ازاں انہیں آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا جائیگا ۔ سینیٹر اعظم موسی خیل کے انتقال پر قائم مقام صدر صادق سنجرانی ،ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا ،قائد ایوان شبلی فرازاور قائد حزب اختلاف راجہ ظفرالحق سمیت سابق چئیرمین سینیٹ میاں رضاربانی اور دیگر سینیٹرز نے اظہار افسوس کیا ہے جبکہ قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اعظم موسی خیل نے بلوچستان کی عوام کی آواز موئثر انداز میں اٹھائی انکی گراں قسر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا