پٹرولنگ پولیس کی نا اہلی نے دو زندگیاں چھین لیں ، ایک شخص شدید زخمی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 15:40

الہ آباد/ٹھینگ موڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) پٹرولنگ پولیس کی نا اہلی نے دو زندگیاں چھین لیں جبکہ ایک شخص شدید زخمی ۔مکینوں کا پٹرولنگ پولیس کوڑے سیال کے خلاف شدید احتجاج ایس پی پٹرولنگ سے کارروائی کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

الہ آباد کے نواحی علاقے تلونڈی پی ایس او پٹرول پمپ کے سامنے قصور دیپالپور روڈ پرتین دن سے کھڑے خراب ٹرک کے ریفلیکٹرنہ ہونے کی وجہ سے گاڑی سوارقصور کا رہائشی ارسلان ٹکرا گیا جو اپنی بیوی سمیت موقع پر جاں بحق ہو گیا ،جائے وقوعہ پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی جنہوں نے اسکا ذمہ دار پٹرولنگ پولیس کو قرار دیتے ہوئے اسکے خلاف شدید احتجاج کیاکیونکہ پٹرولنگ پولیس نے بھی روڈ ٹرک کے پیچھے ریفلیکٹر نہیں لگائے تھے شہریوں کی بڑی تعدادجائے وقوعہ پر دیکھ کر پٹرولنگ پولیس جوان گاڑی سمیت غائب ہو گئے ،شہریوں توصیف احمد ،ذوالفقار احمد ،راشد ،لیاقت و دیگر نے ایس پی پٹرولنگ پولیس سے پٹرولنگ پولیس کوڑے سیال کی نا اہلی کے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے ۔