Live Updates

ہر کوئی عمران خان جتنی بلندی نہیں پا سکتا: مشرفی مرتضی

سیاست میں حصہ لیکر کھیل اور چیریٹی کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں:فاسٹ بالر

ہفتہ 15 دسمبر 2018 15:40

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) فاسٹ بالر مشرفی مرتضی بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے تو سپر سٹار ہیں لیکن ان کا ماننا ہے کہ ہرکوئی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان جتنی بلندی نہیں چھو سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

مشرفی مرتضی 30دسمبر کو حکمران جماعت عوامی مسلم لیگ کی جانب سے الیکشن لڑنے جارہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ کھیلوں اور چیریٹیز کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں ۔

ایک انٹر ویو کے دوران مشرفی مرتضی کا کہنا تھا کہ ایمانداری کی بات ہے کہ ہر کوئی محنت کرنے کے باوجود ہمیشہ وہ مقام حاصل نہیں کرسکتا ہے جو عمران خان نے حاصل کر لیا ہے ،ان کی خواہشات محدود ہیں اور وہ ایک کھلاڑی ہونے کے ناطے کھیلوں کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں ،وہ اپنے ریجن کے لیے کچھ اچھا کرنے کی کوشش کریں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات