بنگلہ دیش اور کالی آندھی کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ پرسوں کھیلا جائے گا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 16:08

بنگلہ دیش اور کالی آندھی کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ پرسوں ..
سلہٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ پرسوں پیر کو سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کھیلی گئی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں کالی آندھی کو میزبان بنگال ٹائیگرز کے ہاتھوں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اب مہمان ٹیم کو ٹی ٹونٹی سیریز میں بنگلہ دیش کا چیلنج درپیش ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 20 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا جبکہ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 2-1 سے بنگلہ دیش کے نام رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :