امریکا نے سابق اسرائیلی فوجی افسر سمیت 3 افراد بلیک لسٹ کردیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 16:26

امریکا نے سابق اسرائیلی فوجی افسر سمیت 3 افراد بلیک لسٹ کردیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) امریکا نے ایک سابق اسرائیلی فوجی افسر سمیت 3 افراد کو جنوبی سوڈان میں خانہ جنگی میں ملوث ہونے کے الزام میں بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق اسرائیلی فوجی افسر اسرائیل زیو جنوبی سوڈان کے ایک تاجر اوباک ویلیام اولائو اور ایک عہدیدار گریگوری فاسیلی پر ملک میں امن مساعی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں بلیک لسٹ کر دیا ہے اور امریکا میں موجود ان کے اثاثے منجمد کر دیئے گئے ہیں۔

امریکا نے ان تینوں افراد کے ملکیتی 6 اداروں اور کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں۔ امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ پابندیوں کا ہدف بننے والے افراد جنوبی سوڈان میں خانہ جنگی کو طول دینے کے لیے عسکریت پسند گروپوں کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کیا تھا۔واضح رہے کہ جنوبی سوڈان میں پانچ سال تک جاری رہنے والی خانہ جنگی کے نتیجے میں 4 لاکھ افراد لقمہ اجل بنے تھے۔