رملہ میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید

ہفتہ 15 دسمبر 2018 16:26

رملہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) اسرائیلی فوجیوںکی مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رملہ میں فائرنگ سے 15 سالہ فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔

(جاری ہے)

مرکز فلسطین اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے الجلزون پناہ گزین کیمپ میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 15 سالہ محمود یوسف نخلہ شدید زخمی ہوگیا۔ جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔واضح رہے کہ خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے تمام شہروں میں وحشیانہ کریک ڈائون کیا جس میں درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔